عالیہ بھٹ نے فلم ’’کلنک‘‘ کی دوبارہ عکسبندی شروع کر دی

پیر 24 ستمبر 2018 14:37

عالیہ بھٹ نے فلم ’’کلنک‘‘ کی دوبارہ عکسبندی شروع کر دی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ نے فلم ’’کلنک‘‘ کی دوبارہ عکسبندی شروع کر دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ نے بلغاریہ میں فلم ’’براہمسترا‘‘ کی عکسبندی مکمل کرنے کے بعد فلم ’’کلنک‘‘ کی دوبارہ عکسبندی شروع کر دی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے سیٹ پر بنائی گئی تصویر انسٹاگرام پر شیئر کی ہے جس میں وہ عکسبندی کے لئے آئینے کے سامنے بیٹھی تیار ہو رہی ہیں، فلم کے ہدایتکار ابھیشیک ورما ہیں، جس میں اداکار سنجے دت، ورون دھون، مادھوری ڈکشٹ، ادیتیا رائے کپور، سوناکشی سنہا اور کیارا ایڈوانی شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 19اپریل کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 24/09/2018 - 14:37:15

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :