فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کے گانے ’’رک رک رک‘‘ کے ریمکس ورژن کا ٹیزر جاری

منگل 25 ستمبر 2018 12:14

فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کے گانے ’’رک رک رک‘‘ کے ریمکس ورژن کا ٹیزر جاری
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول کی فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کے لئے گانے ’’رک رک رک‘‘ کے ریمکس ورژن کا ٹیزر جاری کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار اجے دیوگن کی پروڈکشن فلم ’’ہیلی کاپٹر ایلا‘‘ کے لئے 1994ء میں بننے والی فلم’’وجے پتھ‘‘ کے گانے ’’رک رک رک‘‘ کا ریمکس ورژن بنایا گیا ہے جس کا ٹیزر جاری کر دیا ہے، ٹیزر میں اداکارہ کاجول اپنی آواز میں گانا گاتے ہوئے بتا رہی ہیں کہ یہ گانا آج (بدھ) کو ریلیزکیا جائے گا۔ فلم رواں سال 12 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 25/09/2018 - 12:14:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :