پرینکا چوپڑا نے فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی عکسبندی دوبارہ شروع کر دی

منگل 25 ستمبر 2018 12:14

پرینکا چوپڑا نے فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی عکسبندی دوبارہ شروع کر دی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے چھٹیاں گزارنے کے بعد فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی عکسبندی دوبارہ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ پرینکا چوپڑا امریکا میں اپنے منگیتر و گلوکار نک جوناس کے ساتھ چھٹیاں گزارنیاور اٹلی میں بھارتی کاروباری شخصیت ایشا امبانی کی منگنی کی تقریب میں شرکت کے بعد منگل کی صبح ممبئی واپس پہنچیں اور ہدایتکارہ شونالی بوس کی فلم ’’دا سکائی از پنک‘‘ کی دوبارہ عکسبندی شروع کر دی۔

انہوں نے فلم کے سیٹ پر بنائی گئیتصویر انسٹاگرام پر شیئر کی جس میں وہ روایتی بھارتی دلہن کے حلیے میں دکھائی گئی ہیں جس میں انہوں لال رنگ کی ساڑھی پہنی ہوئی ہے۔ فلم میں اداکار فرحان اختر اور زائرہ وسیم بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 12:14:20

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :