کراچی میں پشتو فلم ’’ازمرگ‘‘کی شوٹنگ

ببرک شاد ،ْ حمیدا خان ،ْ غالب کمال اور اکبر سرحدی فلم میں نمایاں کردار ادا کررہے ہیں

منگل 25 ستمبر 2018 17:00

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) کراچی میں پشتو فلم از مرگ کی شوٹنگ فلم میں ببرک شاہ ہیرو اور حمیرا خان ہیروئن جبکہ فلم میں غالب کمال ولن اور مشہور پامسٹ اکبر سرحدی سیکنڈ ولن کا کردار ادا کررہے ہیں فلم کے ہدایت کار شاہد ساہی ہیں اس فلم کی شوٹنگ کراچی کے قریب واقعے ساحلی علاقوں ہاکس بے اور پیراڈائز پوائنٹ کے علاوہ ناظم آباد اور بلدیہ ٹائون کے علاقوں میں کی گئی فلم کے ولن اکبر سرحدی نے بتایا کہ وہ20 سال بعد کسی پشتو فلم میں ولن کی حیثیت سے کام کررہے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس سے قبل پشتو فلم ظلم کی انتہا میں آخری بار ولن کا کردار ادا کیا تھا۔ اکبر سرحدی نے بتایا کہ وہ اس کے علاوہ فلم رانی بیٹی راج کریگی‘ مکھن گجر‘ پرندے‘ دنیا دس نمبری‘ جھوٹے رئیس سندھی فلم ملاکھڑ‘ بلوچی فلم باکری گارڈ اور خزانہ کے علاوہ وش ٹی وی کے پروگرام راشی اور جرم کے علاوہ دیگر ٹی وی چینلز پر کرائم اسٹوریز اور دیگر پروگراموں میں پرفارم کرچکے ہیں۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 17:00:03

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :