بھارت نے زبردستی جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ‘احسن خان

پاکستان ایک ایٹمی قوت ہے، ہم برابری کی سطح پر ہر ملک سے بات چیت کرنے کیلئے تیار ہیں

منگل 25 ستمبر 2018 17:58

بھارت نے زبردستی جنگ مسلط کی تو منہ توڑ جواب دیں گے ‘احسن خان
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 ستمبر2018ء) اداکار احسن خان نے کہا ہے کہ ’’محبت اور جنگ میں سب جائز ہے ‘‘کا مقولہ میرے نزدیک ٹھیک نہیں ہے ، جنگ اور محبت کے کچھ اصول ہوتے ہیں جنہیں کسی صورت بھی پامال نہیں ہونا چاہیے ۔

(جاری ہے)

ا نہوں نے ’’این این آئی‘‘ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج بھارتی وزیر اعظم کے سر پر جنگی جنون سوار ہے شاید وہ 65کی جنگ بھول گئے ہیں جہاں ان کو عبرتناک شکست ہوئی تھی ، اب پاکستان ایک ایٹمی قوت بن چکا ہے ۔

ہم برابری کی سطح پر ہر ملک سے بات چیت کرنے کے لئے تیار ہیں ۔ بھارت کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی عوام کے لئے مذاکرات کی میز پر آئے کیونکہ امن کا راستہ صرف مذاکرات سے ہی ممکن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی پر امن لوگ ہیں اور محبت کی بات کرتے ہیں اگر ہم پر زبردستی جنگ مسلط کی گئی تو ہم بہادر افواج کے شانہ بشانہ ہوں گے ۔ اس حوالے سے بھارتی فنکاروں کو اپنی حکومت کو مشورے دینے چاہئیں کہ وہ جنگ جیسی احمقانہ حرکت سے گریز کرے ۔
وقت اشاعت : 25/09/2018 - 17:58:13

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :