سیلینا گومز نے سوشل میڈیا سے جان چھڑا لی

بدھ 26 ستمبر 2018 12:23

سیلینا گومز نے سوشل میڈیا سے جان چھڑا لی
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) معروف گلوکارہ سیلینا گفومز نے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ سے اپنا ناطہ توڑ لیا ہے۔

(جاری ہے)

سیلینا گومز جو ماضی میں سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر اپنے مداحوں کے ساتھ بھرپور رابطے میں تھیں ، کے بارے میں معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے اپنا انسٹا گرام اکائونٹ بھی عارضی طور پر بند کر دیا ہے ۔گلوکارہ نے آخری بار اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک پیغام چھوڑا تھا جس میں ان کا کہنا تھا کہ آئینے میں خود کو دیکھنے کے بعد ایسا احساس ہوتا ہے کہ میں بیوقوف ہوں، اس لئے اب میں کچھ عرصہ کیلئے سماجی رابطوں کی ویب سائیٹ پر نہیں آئوں گی تاکہ اپنے خاندان اور دوستوں کو زیادہ سے زیادہ وقت دے سکوں۔

وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:23:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :