میتھیو کوما سے شادی کی کوئی جلدی نہیں ‘ہیلری ڈف

میری تمام توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے اور میں اس کے علاوہ کچھ بھی سوچنے کے موڈ میں نہیں

بدھ 26 ستمبر 2018 12:23

میتھیو کوما سے شادی کی کوئی جلدی نہیں ‘ہیلری ڈف
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) ہالی ووڈ کی معروف اداکارہ و ماڈل ہیلری ڈف نے کہا ہے کہ میتھو کوما سے شادی کی کوئی خاص جلدی نہیں ہے ، ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے درمیان کئی اہم معاملات پر تبادلہ خیال ہو رہا ہے لیکن ان میں شادی کا معاملہ سرفہرست نہیں ہے۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ ہم دونوں کے حوالے سے میڈیا میں بہت باتیں کی گئیں لیکن ہم نے کسی پر بھی کان نہیں دھرے۔ میری تمام توجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے اور میں اس کے علاوہ کچھ بھی سوچنے کے موڈ میں نہیں ہوں۔

وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:23:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :