خواتین سے زیادتی‘معروف امریکی اداکار کو 10سال قیدکی سزا

مزاحیہ اداکار بل کاسبی کو 25 ہزار ڈالر جرمانہ اور پراسیکیوشن کی رقم بھی دینا ہوگی جیل لے جائے جانے پر کامیڈین بل کاسبی کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے

بدھ 26 ستمبر 2018 12:23

خواتین سے زیادتی‘معروف امریکی اداکار کو 10سال قیدکی سزا
پنسلوینیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء) امریکا کے معروف اداکار بل کاسبی کومتعدد خواتین سے زیادتی کے الزام میں 3 سی10 برس قید کی سزا سنا دی گئی ہے۔سزاکے تحت ہالی ووڈ کے صف اول کے مزاحیہ اداکار بل کاسبی 25 ہزار ڈالر جرمانہ اور پراسیکیوشن کی رقم بھی دینا ہوگی۔

(جاری ہے)

خیال رہے کہ بل کاسبی می ٹو مہم شروع ہونے کے بعد سزا پانے والے پہلے سیلبریٹی ہیں، جج نیسزا سناتے ہوئے بل کاسبی کو پرتشدد جنسی درندہ قرار دیا۔

جج نی80 سال کے ایکٹر کو ضمانت پر بھی رہا کرنے سے انکار کردیا۔سزا سنائے جانے پر 81 برس کے بل کاسبی کو پنسلوینیا کی جیل بھیج دیا گیا-جیل لے جائے جانے پر کامیڈین بل کاسبی کی آنکھوں سے آنسو چھلک پڑے۔ادھر بل کاسبی کے ترجمان نے مقدمہ کو امریکی تاریخ میں نسل پرستی کا بدترین واقعہ قرار دیا ہے۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 12:23:23

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :