نئے فنکاروں میں مستقبل میں بڑے اداکار بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں ‘ جاوید شیخ

شارٹ کٹ کی بجائے محنت ،لگن اورمستقل مزاجی سے محنت کریں تو کامیابی خود بخود قدم چومے گی

بدھ 26 ستمبر 2018 13:03

نئے فنکاروں میں مستقبل میں بڑے اداکار بننے کی تمام خوبیاں موجود ہیں ‘ جاوید شیخ
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 ستمبر2018ء)سینئر اداکار جاوید شیخ نے کہا ہے کہ یہ انتہائی خوش آئند ہے کہ ٹی وی کے ساتھ اب فلموں میں بھی نئے ٹیلنٹ کی بھرمار ہے اور نئے فنکار ایسا کام کررہے ہیں جس سے احساس ہوتا ہے کہ ان میں بڑے اداکار بننے کی تمام خوبیاں او رصلاحیتیں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے ایک انٹر ویو کے دوران کہا کہ سینئر فنکار کی لاٹ میں کمی آتی جارہی ہے اس لئے نئے آنے والوں کو چاہیے کہ سینئرز کے تجربے سے استفادہ کریں تاکہ وہ آنے والے وقت میں ان کی جگہ سنبھال سکیں۔

انہوں نے کہا کہ میں تمام نئے آنے والوں کو یہ نصیحت کروں گا کہ وہ شارٹ کٹ کی بجائے محنت ،لگن اورمستقل مزاجی سے محنت کریں اور اس کے بعد کامیابی خود بخود ان کے قدم چومے گی اور یہی کامیابی دیرپا بھی ہو گی ۔
وقت اشاعت : 26/09/2018 - 13:03:08

Rlated Stars :