تمنا بھاٹیا نے سبزی خوری کی عادت اپنا لی

جمعہ 28 ستمبر 2018 11:53

تمنا بھاٹیا نے سبزی خوری کی عادت اپنا لی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 ستمبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ تمنا بھاٹیا نے سبزی خوری کی عادت اپنا لی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ تمنا بھاٹیا نے سبزی خوری کی عادت اپنانے کا فیصلہ اپنے 5سالہ کتے پیبل کی خراب صحت کی وجہ سے لیا ہے جس پر ان کا کہنا تھا کہ وہ جانوروں سے بہت زیادہ پیار کرتی ہیں اور اس کے ساتھ وہ بہت زیادہ کھانے کی بھی شوقین ہیں لہذا گوشت کے بغیر زندگی گزارنا میرے لئے چیلنجنگ تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیبل کو فالج کے اٹیک اور خراب صحت کے باعث انہوں نے گزشتہ ماہ یہ فیصلہ لیا، پیبل پالتو جانور نہیں ہے بلکہ ہماری فیملی کا ایک حصہ ہے جس کی تکلیف کو دیکھتے ہوئے انہوں نے گوشت خوری سے گریز کرنے کا فیصلہ کیا جو انہیں بہت پسند ہے۔

وقت اشاعت : 28/09/2018 - 11:53:17

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :