بنگلہ دیش میں رہتی لیکن دل پاکستان میں دھڑکتا ہے،اداکارہ شبنم

پاکستانی بڑے مہمان نواز اور فنکاروں کی قدر کرنے والے لوگ ہیں

جمعہ 28 ستمبر 2018 12:09

بنگلہ دیش میں رہتی لیکن دل پاکستان میں دھڑکتا ہے،اداکارہ شبنم
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء) ماضی کی سپر سٹار اداکارہ شبنم ایک بار پھر بنگلہ دیش سے کراچی آئیں۔ اداکارہ اپنی منہ بولی بہن فوزیہ کی علالت کا سن کر پاکستان آئی ہیں۔گزشتہ روز رات گئے کراچی آمد پر ان کا استقبال دیرینہ فین اسد علی نے کیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران وہ اداکار ندیم بیگ کے گھر بھی گئیں ان کے بچوں سے ملاقات کی، ندیم کے پوتے سے بھی ملیں۔ اداکارہ شبنم نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے بنگلہ دیش میں رہنے کے باوجود میرا دل پاکستان میں دھڑکتا ہے کیونکہ پاکستانی بڑے مہمان نواز اور فنکاروں کی قدر کرنے والے لوگ ہیں۔ پاکستانی مداحوں نے ہمیشہ مجھے پیار دیا ہے۔ اورآج بھی ان کی بے پناہ چاہتیں ہی پاکستان لیکر آئی ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/09/2018 - 12:09:41

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :