اداکار ظفر ارشاد کی طویل عرصے کے بعد دوبارہ محفل تھیٹر میں واپسی

جمعہ 28 ستمبر 2018 13:19

اداکار ظفر ارشاد کی طویل عرصے کے بعد دوبارہ محفل تھیٹر میں واپسی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء) اسٹیج اور ٹی وی کے معروف اداکار ظفر ارشاد کی طویل عرصے کے بعد دوبارہ محفل تھیٹر میں واپسی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ظفر ارشاد نے محفل تھیٹر میں اپنا آخری اسٹیج ڈرامہ پانچ سال قبل کیا تھا جس کے بعد وہ دیگر تھیٹروں میں پرفارم کرتے رہے۔ تاہم اب پانچ سال کے طویل عرصے کے بعد ظفر ارشاد دوبارہ سے محفل تھیٹر میں شروع ہونے والے اسٹیج ڈرامہ ’’رولے ندا دے ‘‘ میں پرفارم کررہے ہیں ۔

وقت اشاعت : 28/09/2018 - 13:19:34

Rlated Stars :