اداکارہ خوشبو اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا

وزن کم کرنے کیلئے ڈاکٹروں سے رابطے ، ایکسر سائز کے ساتھ پرہیزی کھانے کا مشورہ

جمعہ 28 ستمبر 2018 13:19

اداکارہ خوشبو اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 ستمبر2018ء)اسٹیج کی معروف اداکارہ خوشبو اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے پریشانی میں مبتلا ہو گئیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ خوشبو اپنے بڑھتے ہوئے وزن کی وجہ سے ان دنوں شدید ذہنی دبائو میں مبتلا ہیں ،اسٹیج پر ڈانس کرتے ہوئے ان کا سانس پھول جاتا ہے اور اکثر ان کو مختلف فقرے بھی سننے کو ملتے ہیں ۔ جس پر اداکارہ نے اپنے وزن کو کم کرنے کے لئے جتن شروع کر دیئے ہیں ۔ اس حوالے سے اداکارہ نے ڈاکٹروں سے بھی رابطے شروع کیے ہیں۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ اپنی چربی کو کم کرنے کے لئے آپریٹ بھی کروا سکتی ہیں۔تاہم ڈاکٹروں نے انہیں فی الوقت مختلف ایکسر سائز کے ساتھ پرہیزی کھانے کی ہدایت کی ہے ۔

وقت اشاعت : 28/09/2018 - 13:19:35

Rlated Stars :