تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے بھی زیادہ نکلی

چھوٹے نواب کیساتھ طے شدہ وقت سے زیادہ ٹائم گزارنے ودیگر الائونسز ملا کر آیا 1 لاکھ 75 ہزار روپے بھارتی روپے وصول کرتی ہیں، میڈیا رپورٹ

ہفتہ 29 ستمبر 2018 12:11

تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے بھی زیادہ نکلی
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 29 ستمبر2018ء) بالی ووڈ اداکار سیف علی خان اور اداکارہ کرینہ کپور کے بیٹے تیمور علی خان کا خیال رکھنے والی آیا کی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے بھی زیادہ نکلی۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق تیمور علی خان کی دیکھ بھال اور انہیں بہلانے اور خوش رکھنے کا کام سر انجام دینے والی آیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے بھی زائد تنخواہ لیتی ہیں،اگرچہ تیمور علی خان کی آیا کی بنیادی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے 10 ہزار روپے کم ہے، تاہم اوور ٹائم الاؤنس کے بعد ان کی تنخواہ بھارتی وزیراعظم سے بھی بڑھ جاتی ہے، تیمور علی خان کی آیا کی تنخواہ اگرچہ ڈیڑھ لاکھ روپے ہیں، تاہم انہیں کرینہ کپور کے بیٹے کے ساتھ طے شدہ وقت سے بڑھ کر وقت گزارنے پر اضافی پیسے بھی دیئے جاتے ہیں اس طرح اضافی پیسے ملنے اور اوور ٹائم الاؤنس کو ملا کر ان کی تنخواہ ایک لاکھ 75 ہزار بھارتی روپے بنتی ہے۔

اس کے علاوہ تیمور علی خان کی آیا کو ایک کار بھی دی گئی ہے اور اس کے فیول سمیت دیگر تمام اخراجات پٹودی خاندان برداشت کرتا ہے۔
وقت اشاعت : 29/09/2018 - 12:11:59

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :