علی فضل نے فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک کے لئے سنجے دت کی فٹنس ٹپس کو قیمتی قرار دے دیا

پیر 1 اکتوبر 2018 14:36

علی فضل نے فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک کے لئے سنجے دت کی فٹنس ٹپس کو قیمتی قرار دے دیا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار علی فضل نے فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک کے لئے اداکار سنجے دت کی فٹنس ٹپس کو قیمتی قرار دے دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار سنجے دت نہ صرف اداکاری بلکہ فٹنس کے لحاظ سے بھی متعدد نوجوان اداکاروں کے لئے ایک مثال ہیں یہی وجہ ہے کہ اداکار علی فضل سنجے دت کی پروڈکشن فلم ’’پراستھانم ‘‘ کے ہندی ریمیک میں اپنے کردار کے لئے ان سے فٹنس ٹپس لی ہیں۔

اس سلسلے میں ان کا کہنا تھا کہ باڈی بلڈنگ کے حوالے سے سنجے بابا کی ٹپس میرے لئے بہت قیمتی ہیں، میں بہت خوش قسمت ہوں کہ انہوں نے میرے ساتھ فٹنس ٹپس شیئر کیں اور میں اپنے کندھے کی تکلیف پر آہستہ آہستہ قابو پا رہا ہوں۔ فلم میں اداکار سنجے دت، منیشا کوئرالہ، علی فضل، امیرا دستور اور دیگر شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 01/10/2018 - 14:36:35

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :