معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئی

بھارتی ٹیلی ویژن ڈراموں سے مقبولت حاصل کرنے والی نیرو اگروال ایک ہفتے تک بخار سے جنگ لڑنے کے بعد چل بسی

muhammad ali محمد علی منگل 2 اکتوبر 2018 22:31

معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 اکتوبر2018ء) معروف بھارتی اداکارہ انتقال کر گئی، بھارتی ٹیلی ویژن ڈراموں سے مقبولت حاصل کرنے والی نیرو اگروال ایک ہفتے تک بخار سے جنگ لڑنے کے بعد چل بسی۔ تفصیلات کے مطابق بھارت کے معروف ٹی وی چینل ‘اسٹار پلس’ کے مشہور ڈرامے ‘یہ ہے محبتیں’ میں اہم کردار ادا کرنے والی اداکارہ نیرو اگروال کی اچانک موت ہوگئی ہے۔

اداکارہ نیرو اگروال بھی ایک ہفتے تک بخار سے جنگ لڑنے کے بعد چل بسی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا نے بتایا ہے کہ نیرو اگروال گزشتہ ایک ہفتے سے بخار میں مبتلا تھیں اور انہوں نے تمام سرگرمیاں معطل کردی تھیں۔ ساتھی اداکارہ کی اچانک موت پر ان کے ساتھ کام کرنے والی ساتھی اداکارائیں اور دیگر شوبز شخصیات صدمے میں نظر آئیں اور لوگوں نے سوشل میڈیا پر ان کی موت پر افسوس کا اظہار کیا۔ نیرو اگروال نے ‘یہ ہے محبتیں’ میں نیلو کا کردار ادا کیا۔ نیرو اگروال نے اس ڈرامے کے علاوہ بھی دیگر چند بھارتی ڈراموں میں کردار ادا کیے۔

وقت اشاعت : 02/10/2018 - 22:31:45

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :