ْسدھارتھ رائے کپور اور مہیش متھائی نے فلم ’’سیلوٹ‘‘ کے لئے رانی مکھرجی سے رابطے بڑھا لئے

بدھ 3 اکتوبر 2018 12:46

ْسدھارتھ رائے کپور اور مہیش متھائی نے فلم ’’سیلوٹ‘‘ کے لئے رانی مکھرجی سے رابطے بڑھا لئے
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارشاہ رخ خان کی فلم ’’سیلوٹ‘‘ کے لئے رانی مکھرجی سے رابطے بڑھا لئے گئے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم ’’سیلوٹ ‘‘ کے میکرز سدھارتھ رائے کپور اور مہیش متھائی نے گزشتہ سال خلاباز راکیش شرما کی زندگی پر فلم ’’سیلوٹ‘‘ بنانے کا اعلان کیا جس میںسب سے پہلے عامر خان اور پریانکا چوپڑا کے نام سامنے آئے لیکن بعد میں جب فلم میں شاہ رخ خان کو کاسٹ کیا گیا تو بطور ہیروئن کرینہ کپور اور بھومی پیڈنیکر کے نام سامنے آئے اور اب فلم کے لئے رانی مکھرجی سے رابطہ کیا جا رہا ہے تاہم اس بارے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

وقت اشاعت : 03/10/2018 - 12:46:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :