گووندا کے سامنے کامیڈی کرنے سے ڈرتا تھا، ورون شرما

جمعرات 4 اکتوبر 2018 13:03

گووندا کے سامنے کامیڈی کرنے سے ڈرتا تھا، ورون شرما
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ورون شرما نے کہا ہے کہ اداکار گووندا کے سامنے کامیڈی کرنے سے ڈرتا تھا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ورون شرما نے کہا ہے کہ وہ اداکار گووندا کی فلمیں دیکھ کر بڑے ہوئے ہیں اور ان کے ساتھ فلم ’’فرائیڈے‘‘ میں کام کرنا ایک چیلنج ہے کیونکہ میں ان کے سامنے کامیڈی اداکاری کرتے ہوئے ڈرتا تھا، ان کے ساتھ فلم میں کام کر کے بہت کچھ سیکھنے کو ملا۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے گووندا کے ساتھ فلم میں کام کرنے کی پیشکش ہوئی تو مجھے بے حد خوشی ہوئی کیونکہ میں ان کا بہت بڑا مداح ہوں۔ فلم 12 اکتوبر کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 04/10/2018 - 13:03:25

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :