فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کی تشہیر، ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑاکی’’انڈیاز بیسٹ ڈرامے باز‘‘ کی نئی قسط کی عکسبندی مکمل

جمعرات 4 اکتوبر 2018 14:28

فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کی تشہیر، ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑاکی’’انڈیاز بیسٹ ڈرامے باز‘‘ کی نئی قسط کی عکسبندی مکمل
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 04 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا نے فلم ’’نمستے انگلینڈ ‘‘ کی تشہیر کے لئے ویوک اوبرائے کے رئیالٹی ٹی وی شو ’’انڈیاز بیسٹ ڈرامے باز‘‘ کی نئی قسط کی عکسبندی مکمل کرا دی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار ارجن کپور اور پرینیتی چوپڑا ان دنوں اپنی فلم ’’نمستے انگلینڈ‘‘ کی تشہیر میں مصروف ہیں اور اس سلسلے میں انہوں نے بدھ کو اداکار ویوک اوبرائے کے رئیالٹی ٹی وی شو’’انڈیاز بیسٹ ڈرامے باز‘‘ کی نئی قسط کی عکسبندی کرائی جس میں انہوں نے شو کے امیدواروں کے ساتھ تصاویر بھی بنوائیں۔ شو میں ویوک اوبرائے، ہما قریشی اور اومبگ کمار جج کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 04/10/2018 - 14:28:12

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :