بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کا اصل نام کچھ اور

سلمان خان کے مداح بھی ان کے اصل نام سے ناواقف تھے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 6 اکتوبر 2018 13:38

بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کا اصل نام کچھ اور
نئی دہلی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 06 اکتوبر 2018ء) : بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کروڑوں مداحوں کے دلوں پر راج کرتے ہیں۔ لیکن حال ہی میں سوشل میڈیا پر سلمان خان کے نام کے حوالے سے ان کے مداحوں کو سرپرائز مل گیا ۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر بتایا گیا کہ بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کا اصلی نام عبد الراشد سلیم سلمان خان ہے۔ واضح رہے کہ بھارت اور پاکستان سمیت دنیا بھر میں سلمان خان کے کروڑوں مداح ہیں جو ان سے بے حد پیار کرتے اور ان کی فلموں کو شوق سے دیکھتے ہیں۔

سلمان خان کے مداحوں، جو ان کی ہر فلم دیکھنے سینما پہنچ جاتے ہیں ، کو بھی ان کے اصلی نام کا علم نہیں تھا ۔ سلمان خان کا نام سرچ انجن وکی پیڈیا پر سرچ کرنے سے ان کی جو پروفائل کھُلتی ہے اس میں بھی ان کا نام عبد الراشد سلیم سلمان خان ہی ہے۔

(جاری ہے)

سلمان خان نے اپنی اداکاری کا آغاز 1988ء میں فلم ''بیوی ہو تو ایسی'' سے کیا۔ تاہم ان کو اپنی پہلی کامیابی 1989ء میں فلم ''میں نے پیار کیا'' سے ملی جس پر ان کو فلم فئیرایوارڈ بھی دیا گیا۔

1990ء میں سلمان خان نے فلم ''کچھ کچھ ہوتا ہے'' میں معاون کردار ادا کیا۔ جس پر انہیں فلم فیئر ایوارڈ سے نوازا گیا۔ 1990ء کی دہائی میں سلمان نے کئی کامیاب فلموں میں کام کیا جن میں ساجن ، ہم آپ کے ہیں کون؟ ، کرن ارجن، انداز اپنا اپنا، کچھ کچھ ہوتا ہے، بیوی نمبر1 اورہم دل دے چکے صنم شامل ہیں۔ ان کی دیگر کامیاب فلموں میں تیرے نام، نو انٹری، پارٹنر، وانٹڈ ،باڈی گارڈ ، دبنگ ، بجرنگی بھائی جان ، جے ہو، ایک تھا ٹائیگر شامل ہیں۔ 2010ء میں ان کی فلم ”دبنگ” نے پوری دنیا میں کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے اور 150 کروڑ روپے سے زیادہ کا کاروبار کیا۔ اس کے بعد ان کی فلم بجرنگی بھائی جان اور سلطان کو بھی فلم بینوں کی جانب سے کافی پذیرائی ملی۔
وقت اشاعت : 06/10/2018 - 13:38:56

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :