سابق اداکار اسد نذیر اور ان کی اہلیہ پر امریکہ میں فراڈ کا الزام ثابت

فراڈ کا الزام ثابت ہونے پر میاں بیوی کو جیل بھیج دیا گیا، فراڈ کے پیسے ادا نہ کیے تو سزا میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 8 اکتوبر 2018 11:31

سابق اداکار اسد نذیر اور ان کی اہلیہ پر امریکہ میں فراڈ کا الزام ثابت
امریکہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 08 اکتوبر 2018ء) : سابق اداکار اسد نذیر اور ان کی اہلیہ پر امریکہ میں فراڈ کا الزام ثابت ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق سابق اداکار اسد نذیر اور ان کی اہلیہ پر امریکہ میں فراڈ کا الزام ثابت ہونے پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اداکارہ و گلوکارہ بندیا کے سابق شوہر اسد نذیر نے اپنی موجودہ اہلیہ طاہرہ نذیر کے ساتھ مل کر امریکہ میں جعلی کمپنیاں رجسٹرڈ کروائیں اور ان جعلی کمپنیوں کے ذریعے مقامی بینکوں اور دیگر اداروں کے ساتھ کروڑوں روپے مالیت کا فراڈ کیا ۔

مقامی پولیس نے اس معاملے کی خبر ہونے کے بعد اسد نذیر اور ان کی اہلیہ طاہرہ نذیر کو گرفتار کیا اور دونوں کو عدالت کے سامنے پیش کیا ۔ دونوں ملزمان پر جُرم ثابت ہونے پر عدالت نے اسد نذیر کو تین سال جبکہ ان کی اہلیہ طاہرہ نذیر کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی ہے ۔

(جاری ہے)

عدالتی فیصلے میں کہا گیا کہ جب تک دونوں مجرم فراڈ کا ایک ایک پیسہ واپس نہیں کریں گے ان کو ڈی پورٹ نہیں کیا جائے گا۔

فیصلے میں مزید کہا گیا کہ اگر مقررہ مدت کے اندر رقم کی ادائیگی نہ کی گئی تو ان کی سزا میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے ۔ یاد رہے کہ اداکار اسد نذیر طویل عرصے سے امریکہ میں مقیم ہیں اور وہاں کی شہریت بھی حاصل کر چکے ہیں۔ ان کے امریکہ میں فراڈ کیس میں ملوث ہونے اور سزا پانے پر شوبز حلقوں میں چہ مگوئیاں شروع ہو گئی ہیں۔ اسد نذیر اور ان کی اہلیہ کی امریکہ میں سزا اور جیل میں قید کا سُن کر کئی شوبز ستاروں نے بھی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ جبکہ کچھ لوگوں کا تو کہنا ہے کہ اسد نذیر اور ان کی اہلیہ طاہرہ نذیر نے ملک سے باہر فراڈ کر کے پاکستان کا نام بدنام کرنے کی کوشش کی ہے، ان کی اس حرکت سے پاکستان کی بدنامی ہو گی، جو افسوسناک ہے۔
وقت اشاعت : 08/10/2018 - 11:31:35

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :