میں ہراساں کی جانے والی تمام خواتین کے ساتھ ہوں، سوہا علی خان

منگل 9 اکتوبر 2018 14:40

میں ہراساں کی جانے والی تمام خواتین کے ساتھ ہوں، سوہا علی خان
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کی اداکارہ سوہا علی خان کا کہنا ہے کہ وہ معاشرے کی ہر ہراساں کی جانے والی خاتون کے ساتھ کھڑٰ ی ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سوہا علی خان نے تنوشری دتہ کو ہراساں کرنے پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ نہ صرف اداکارہ تنوشری دتہ کی حمایت کرتی ہیں بلکہ معاشرے کی ہر ہراساں ہونے والی خاتون کی حمایت کرتی ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم سب کو ایسی خواتین کے سچ بولنے کی ہمت کی داد دینی چاہئے اور ان کی اس منفی پہلو سے نمٹنے کے لئے ان کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے۔

وقت اشاعت : 09/10/2018 - 14:40:37

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :