ْ تاپسی پنو اور بھومی انوراگ کشیپ کی فلم ’’وومنیاں‘‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی

بدھ 10 اکتوبر 2018 13:18

ْ تاپسی پنو اور بھومی انوراگ کشیپ کی فلم ’’وومنیاں‘‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ تاپسی پنو اور بھومی پیڈنیکر انوراگ کشیپ کی فلم ’’وومنیاں‘‘ میں پہلی بار ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق تاپسی پنو فلم ’’من مرضیاں‘‘ کے بعد اب انوراگ کشیپ کی فلم ’’وومنیاں‘‘ کی کاسٹ کا حصہ بن گئیں۔

(جاری ہے)

اس فلم میں تاپسی کے ساتھ بھومی پیڈنیکر بھی دکھائی دیں گی۔ذرائع کے مطابق فلم کے تشہیری پوسٹر کی عکس بندی مکمل کر لی گئی ہے جبکہ فلم کی باقاعدہ عکس بندی کا آغاز آئندہ سال فروری میں اترپردیش میں کیا جائے گا، تاپسی اس کے علاوہ سوجے گھوش کی فلم ’’بدلہ‘‘ جبکہ بھومی پیڈنیکر کرن جوہر کی فلم ’’تخت‘‘میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 10/10/2018 - 13:18:16

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :