عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کریں ‘اداکارہ ماہ نور

بدھ 10 اکتوبر 2018 13:43

عمران خان عوام کو ریلیف دینے کے لئے ٹھوس حکمت عملی مرتب کریں ‘اداکارہ ماہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) اداکارہ ماہ نور نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت سے جو امیدیں وابستہ تھیں دو ماہ میں ہی عوام کے خواب چکنا چور ہو گئے ہیں۔ انہوں نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے وژن کو دیکھتے ہوئے لوگوں نے ان کو ووٹ دیا مگر دو ماہ کے دوران ملک میں جس قدر مہنگائی کے ساتھ بجلی اور پانی کی لوڈ شیڈنگ ہوئی اس سے لوگوں میں بے چینی کی لہر پائی جاتی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے پاکستان کے لئے ریاست مدینہ کا تصور پیش کیا تھا حالات بالکل اس کے برعکس ہیں ۔میں بھی اس بات کی حامی رہی ہوں کہ ملک میں کرپشن ،قبضہ گروپوں کا خاتمہ ہونے کے ساتھ غریبوں کے لئے چھت بھی ہونی چاہیے اور پی ٹی آئی کا یہ منشور عوامی ترجمان ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مجھے سیاست کا علم نہیں مگر میرا مشورہ ہے کہ عمران خان کو ایک مرتبہ اپنی جماعت کے تمام رہنمائوں کے ساتھ ملکر جامع اور ٹھوس حکمت عملی مرتب کرنی چاہیے تاکہ عوام کو ریلیف میسر آسکے۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 13:43:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :