ڈونکی کنگ اپنی نوعیت کی بہترین کاوش ہے ،ْوزیر اطلاعات

ڈونکی کنگ سے بچوں کیلئے مزید اینی میٹڈ فلمیں بنانے کی حوصلہ افرائی ہوگی ،ْ چوہدری فواد حسین

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:06

ڈونکی کنگ اپنی نوعیت کی بہترین کاوش ہے ،ْوزیر اطلاعات
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 اکتوبر2018ء) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اینی میٹڈ فلم ڈونکی کنگ کو پاکستان میں اپنی نوعیت کی بہترین کاوش قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈونکی کنگ سے بچوں کیلئے مزید اینی میٹڈ فلمیں بنانے کی حوصلہ افرائی ہوگی۔ڈونکی کنگ کی خصوصی نمائش میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ ان کی تمام نیک خواہشات ڈونکی کنگ کی منفرد کاوش کے ساتھ ہیں۔

(جاری ہے)

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ ڈونکی کنگ کا مواد اچھا ہے، فلم بچوں کو پسند آئیگی ،ْ فلم کے گانے، گرافکس، مناظر بہت خوبصورت اور دلکش ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے جن میں اکثریت 20 سال سے بھی کم عمر ہیں، اس طرح کی فلمیں اگر کامیاب ہو جائے تو اس سے بچوں کی موویز بنانے کا رجحان بڑھے گا۔فواد چوہدری نے کہا کہ ان کی حکومت اور وزارت اطلاعات فلموں کی پروڈکشن اور انٹرٹینمنٹ کے حوالے سے کی جانے والے تمام کوششوں کی حوصلہ افزائی کرے گی۔
وقت اشاعت : 10/10/2018 - 14:06:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :