دلیپ کمار کی صحتیابی کے کئے دعا گو ہوں ، سبھاش گھئی

بدھ 10 اکتوبر 2018 14:57

دلیپ کمار کی صحتیابی کے کئے دعا گو ہوں ، سبھاش گھئی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کے مشہور فلمساز سبھاش گھئی کا کہنا ہے اداکار دلیپ کمار بھارتی فلم کا بہت بڑاخزانہ ہیں ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلمساز سبھاش گھئی نے اداکاردلیپ کمار کی عیادت کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وہ ان کو اس طرح سے بیمار نہیں دیکھ سکتے ہیں اور اسطرح ان کو دیکھنا تکلف دہ ہے ۔ فلمساز سبھاش گھئی کا کہنا تھا کہ دلیپ کمار کو وہ 22سال کے عر صے سے جانتے ہیں اور وہ ان کے لئے بڑے بھائی کی مانند ہیں اور ان کو اس بات کو دکھ ہے کہ دلیپ کمار بیماری کی اس حالت میں ان کو پہچان نہیں سکے ۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ ان کے لئے دعا گو ہیں کہ وہ جلد از جلد صحتیاب ہو جائیں۔

وقت اشاعت : 10/10/2018 - 14:57:47

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :