فلم ’’فرسٹ مین‘‘ کا ٹریلر جاری

فلم ’’فرسٹ مین‘‘ کا ٹریلر جاری
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 10 اکتوبر2018ء) نیل آرم سٹرانگ کے چاندکے تاریخی سفر کی عکاسی کرتی نئی بائیوگرافیکل ڈرامہ فلم '’فرسٹ مین‘‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے ۔

(جاری ہے)

ہدایت کار ڈیمیئن شازیل کی اس سنسنی خیز ہسٹوریکل ڈرامہ فلم کی کہانی حقیقی واقعات پر مبنی ہے جس میںنیل آرم اسٹرونگ کے ساتھ اس سفر کے دوران پیش آنے والے حالات و واقعات کی عکاسی کرتی ہے ۔ اس بائیوگرافیکل فلم کوویک گوڈفرے اور مارٹن بوون نے مشترکہ طورپر پروڈیوس کیا ہے جبکہ فلم کی کاسٹ میں معروف ہالی و ڈاداکار ریان گوسلنگ سمیت کلیئر فوئے ،جیسن کلارک ،کیلی شینڈلر،لیوکس ہاس اور کرسٹوفر ابوس شامل ہیں۔فلم 12اکتوبر کو نمائش کیلئے پیش کی جا رہی ہے۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 10/10/2018 - 15:06:06

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments