فلم ’’سنجو‘‘ میرے دل کے بہت قریب ہے ، دیا مرزا

بدھ 10 اکتوبر 2018 15:06

فلم ’’سنجو‘‘ میرے دل کے بہت قریب ہے ، دیا مرزا
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 10 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزاکا کہنا ہے کہ فلم ’’سنجو‘‘ ان کے لئے بہت خاص ہے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ دیا مرزا کا بھارتی ٹی وی چینل ’’ون پلس‘‘ پر 16 اکتوبر فلم ’’سنجو‘‘ کو دکھائے جانے ہر کہنا تھا کہ وہ اس فلم کو ٹی وی چینل پر دوبارہ اپنی فیملی اور دوستوں کے ساتھ دیکھنے کے لئے پر جوش ہیں ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ یہ فلم ان کے دل کے بہت قریب ہے اور اس فلم کی عکسبندی کے دوران ان کو بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جو ان کے کیرئیر میں ان کی بہت مدد کرے گا۔

وقت اشاعت : 10/10/2018 - 15:06:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :