کترینہ کیف کی عالیہ بھٹ کے ایوارڈز، سلمان خان کی شہرت اور ان کے مداحوں کی محبت چرانے کی انوکھی خواہش

جمعرات 11 اکتوبر 2018 14:34

کترینہ کیف کی عالیہ بھٹ کے ایوارڈز، سلمان خان کی شہرت اور ان کے مداحوں کی محبت چرانے کی انوکھی خواہش
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف نے اداکارہ عالیہ بھٹ کے ایوارڈز اور سلمان خان کی شہرت اور ان کے مداحوں کی محبت چرانے کی انوکھی خواہش کا اظہار کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کترینہ کیف نے اداکارہ نیہا دھوپیا کے ٹاک شو کے تیسرے سیزن ’’نو فلٹر نیہا‘‘ میں اپنے متعلق انکشافات کرتے ہوئے کہا کہ ان پر ہر وقت فٹ رہنے کا خیال غالب رہتا ہے جس کی ایک جھلک ان کی انسٹاگرام پر پوسٹ کی گئی فٹنس وڈیوز ہیں۔

ایک سوال کہ وہ اصل زندگی میں اگر ٹھگ ہوں تو کیا چرانا چاہیں گی،کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ عالیہ بھٹ سے ایوارڈز، سلمان خان کی شہرت اور ان کے مداحوں کی محبت چرانا چاہیں گی۔ کترینہ کیف فلم ’’ٹھگز آف ہندوستان‘‘ اور ’’بھارت‘‘ میں دکھائی دیں گی۔
وقت اشاعت : 11/10/2018 - 14:34:33

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :