سنجو دل کے بہت قریب ہے‘دیا مرزا

جمعرات 11 اکتوبر 2018 21:09

سنجو دل کے بہت قریب ہے‘دیا مرزا
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ دیا مرزاکا کہنا ہے کہ فلم سنجو میرے دل کے بہت قریب ہے ۔ اس فلم کی عکسبندی کے دوران مجھے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے جو میرے کیریئر میں بہت مدد کرے گا۔

(جاری ہے)

دیا مرزا کا سنجو کے حوالے سے مزید کہنا تھا کہ انھیں میاں بیوی کے رشتے سے متعلق حیران کن بات کا تجربہ ہوا۔ سنجے دت کا اپنی اہلیہ کو سب کچھ سچ سچ بتا دینا بہت اچھا لگا، غلطیاں تو سب کرتے ہیں لیکن ان کو مان لینا بڑے دل والے انسان کا ہی کام ہے۔ دیا کا کہنا تھا کہ سنجے دت کی اہلیہ کا کردار نبھانا آسان نہیں تھا اس کیلئے سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا پڑا۔

وقت اشاعت : 11/10/2018 - 21:09:19

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :