نامور گلوکارہ روبینہ قریشی شدید علیل ہیں، معروف اداکار مصطفی قریشی کی عوام سے دعائے صحت کی درخواست

نامور گلوکارہ روبینہ قریشی شدید علیل ہیں، معروف اداکار مصطفی قریشی ..
کراچی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 11 اکتوبر2018ء) معروف اداکار مصطفی قریشی نے اپنی اہلیہ نامور گلوکارہ روبینہ قریشی کی صحت یابی کے لئے دعا کی درخواست کی ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ’’اے پی پی‘‘ سے بات چیت کرتے ہوئے مصطفی قریشی نے بتایا کہ ان کی اہلیہ گذشتہ کئی روز سے کراچی کے مقامی ہسپتال میں داخل ہیں اور ان کی حالت تشویش ناک ہے۔ انہوں نے روبینہ قریشی کی صحت یابی کے لئے عوام سے دعا کی درخواست بھی کی۔ واضح رہے کہ ’’بلبل مہران‘‘ کے لقب پانے والی روبینہ قریشی نے مختلف زبانوں میں گلوکاری کی ہے اور وہ چین، روس اور دیگر ممالک میں بھی اپنے فن کا مظاہرہ کر چکی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ 75 سالہ روبینہ قریشی کینسر کے مرض میں مبتلا ہیں۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 11/10/2018 - 22:58:31

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments