کبھی بھی ہار نہیں ماننا، سنیل کی اپنے بیٹے کو نصحیت

جمعہ 12 اکتوبر 2018 12:35

کبھی بھی ہار نہیں ماننا، سنیل کی اپنے بیٹے کو نصحیت
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) بالی وڈکی اداکار سنیل سیٹھی نے اپنے بیٹے آہان سیٹھی کو ان کے فلمی سفر کے آغاز پر نصحیت کی ہے کہ کبھی ناکامیوں سے مایوس ہو کر ہار نہ ماننا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلا غ کے مطابق اداکارسنیل سیٹھی نے اپنے بیٹے آہان کو اس کے فلمی سفر کے آغاز پر ٹوئٹڑ پر مبارکباد د یتے ہوئے کہا کہ اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ آہان کیسا محسوس کر رہے ہیں لیکن ان کو اپنے اس نئے سفر میں کبھی ناکامیوں سے مایوس ہو کر ہار نہ ماننا کیونکہ یہی کامیابی کی کنجی ہے۔

انہوں نے کہا کہ وہ ان کے لئے ان کی زندگی میں بہتر سے بہترین کی خواہش مند ہیں اور ان کی کامیابی کے لئے پر امید ہیں۔ تامل فلم ’’آر ایکس ہنڈرڈ‘‘ کے انڈین ریمیک میں اداکار آہان سیٹھی مرکزی کردار ادا کریں گے جبکہ فلم آئندہ سال ریلیز کی جائے گی ۔
وقت اشاعت : 12/10/2018 - 12:35:32

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :