فلم ’الہ دین ‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری

جمعہ 12 اکتوبر 2018 13:23

فلم ’الہ دین ‘ کا پہلا ٹیزر ٹریلر جاری
لاس اینجلس ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 اکتوبر2018ء) ہالی وڈ کی نئی لائیو ایکشن فلم 'الہ دین{‘ {کاپہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق والٹ ڈزنی سٹوڈیوز کی ایڈونچر اور دلفریب مناظر سے بھرپور لائیو ایکش فلم’’ آلہ دین ‘‘ 1992ء میں بنائی گئی اینیمیٹڈ فلم سے ماخوذ ہے جس کا ایک منٹ اور 27 سیکنڈ کے دورانیے پر مشتمل پہلا ٹیزر ٹریلر جاری کر دیا گیا ہے ۔

ٹیزر کا آغاز داستان الف لیلہ سے کیا جاتا ہے جہاں بیک گراونڈ میں موسیقی چل رہی ہے ۔

(جاری ہے)

پہلے ایک بہت بڑے صحرا کا منظر ہے جبکہ صحرا سے تھوڑا دور علی بابا کے شہر اگرابہ کا تعارف کرایا جا رہا ہے ۔فلم کے ٹیزر ٹریلر میں فلم کا لوگو اور ایک غار بھی دکھایا گیا ہے جس میں الہ دین کا چراغ اور ہیرے جواہرات موجود ہیں۔ ہدایتکار گے ریچی کی اس فلم کی کہانی چراغ میں قید ایک ایسے جن کے گرد گھومتی ہے جو احکامات بجا لاتا ہے اور جادوائی قالین پر سوار ہو کر آسمانوں پر سفر کرتا ہے۔ فلم میں ہالی وڈ کے معروف اداکار وِل سمتھ، بِلی میگنوسن، نومی سکاٹ، مینا مسعود، نسیم پڈرڈ، ہیتن پٹیل ،ایڈم کولنس اور دیگر شامل ہیں۔ فلم آئندہ سال 24 مئی کو ریلیز کی جائے گی۔

وقت اشاعت : 12/10/2018 - 13:23:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :