معروف مایہ نازموسیقارماسٹرمحمدرفیق خان کی یاد میں شام کا انعقاد

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 12 اکتوبر2018ء) ملک کے معروف مایہ نازموسیقارماسٹرمحمدرفیق خان کی یادمیں ایک شام کا اہتمام کیا گیا۔یہ شام آرٹس کونسل اورقلزم آرٹ پروڈکشن کے اشتراک سے منعقدکی گئی۔

(جاری ہے)

عمران رشدی ،ثوبیہ سلیم،فاطمہ جعفری نے نظامت کے فرائض انجام دیے۔معروف گلوکارسلیم قریشی،زاہدحسین،شاہدحسین،شہبازحسین،شہلا حسین،غلام رضا اوردیگرنے اپنے فن کا شاندارمظاہرہ کیا۔اس موقع پرڈائریکٹرآرٹس کونسل وقاراحمدنے بھی مایہ نازموسیقارماسٹرمحمدرفیق خان کوخراج تحسین پیش کیا۔انھوں نے کہا کہ فنکارہمارے ملک کا مثبت تشخص ہیں۔

وقت اشاعت : 12/10/2018 - 16:40:15

Your Thoughts and Comments