پا کستانی فلم پرڈوسرز ایسوسی ایشن کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پا بندی کا مطالبہ

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 11:19

پا کستانی فلم پرڈوسرز ایسوسی ایشن کا بھارتی فلموں کی نمائش پر پا بندی کا مطالبہ
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 اکتوبر2018ء) پا کستان فلم پر ڈیوسر ز ایسوسی ایشن نے بھارتی فلموں کی نمائش پر مکمل پا بندی کا مطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق پا کستان فلم پر ڈوسر ز ایسوسی ایشن کے سینئر عہدیدار اعجا ز چو دھری نے کہا ہے کہ جب بھارت میں پاکستانی فلموں کی نمائش نہیں کی جاتی تو بھارتی فلموں کو پاکستان میں کیوں دکھایا جائے،ہمیں اس بارے میں سنجیدگی سے سو چنا ہو گا۔اگر چہ ہمارے ڈسٹریبیو ٹرز اور نمائش کر نے والے بھارتی فلموں کی نمائش سے پیسے کما رہے ہیں لیکن طویل عرصے بعد یہ ہماری صنعت کی ترقی کے لیے نقصان کا باعث ہو گا۔

وقت اشاعت : 13/10/2018 - 11:19:49

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :