شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘اداکارہ نور

خدا کی ذات نے مجھے جس راستے پر لگا دیا ہے اسی پر خوش ہوں ‘خصوصی گفتگو

ہفتہ 13 اکتوبر 2018 12:48

شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ‘اداکارہ نور
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 اکتوبر2018ء) اداکارہ نور نے کہا ہے کہ میرا شوبز میں واپسی اور سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں ،میں اپنی دنیا میں خوش ہوں ،سیاست جن کا کام ہے ان کو ہی زیب دیتا ہے نہ میں نے کبھی سیاست کی اورنہ مجھے اس میں کوئی دلچسپی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے ’’این این آئی ‘‘سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مجھے متعدد بار بالی ووڈ سے کام کرنے کی پیشکش ہوچکی ہے مگر میں نے تہیہ کررکھا ہے کہ انڈسٹری میں کام نہیں کرنا ۔

خدا کی ذات نے مجھے جس راستے پر لگا دیا ہے اسی پر خوش ہوں اور میری دعا ہے کہ خدا کی ذات بھی مجھ سے راضی ہوجائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دنیا عارضی ہے اصل دنیا آخرت کی ہے اور جس نے غفلت کی اور خود کو دنیاکو خوش رکھنے کی کوشش کی اس نے درحقیقت اپنی آخرت خراب کی ۔ انہوںنے کہاکہ میری دعا ہے کہ خدا کی ذات ہم سب کو صراط مستقیم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے اور جو غلطیاں ہم سے ہوگئی ہیں خدا ان کو بھی معاف کرے ۔
وقت اشاعت : 13/10/2018 - 12:48:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :