سنی لیونی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے

اتوار 14 اکتوبر 2018 14:20

سنی لیونی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے
ممبئی۔14 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2018ء) بالی ووڈ اداکارہ سنی لیونی کے خلاف احتجاجی مظاہرے پھوٹ پڑے۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق سنی لیونی ’’ ویرما دیوی’’ نام سے آنے والی ساؤتھ انڈین فلم انڈسٹری میںاپنی پہلی فلم کرنے والی ہیں۔فلم میں وہ ویرما دیوی کے کردار میں نظر آئیں گی۔

(جاری ہے)

سنی لیونی کی فلم کی کاسٹنگ کی مخالفت کو لیکر ریلیاں نکالی گئیں ،معاملے میں بنگلورو میں پوسٹر جلاکر مخالفت کی گئی۔ تنظیم کا مطالبہ ہے کہ فلم سے سنی لیونی کو ہٹا لیا جائے اگر سنی کو فلم سے نہ ہٹایا گیا تو انہوں نے فلم روکنے کی دھمکی دی ہے۔یاد رہے کہ یہ وہ ہی تنظیم ہے جس نے پہلے بنگلورو میں سنی لیونی کے پروگرام کی مخالفت کی تھی اور اجتماعی خودکشی کی دھمکی دی تھی۔

وقت اشاعت : 14/10/2018 - 14:20:07

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :