زویا اختر مکمل راک سٹار ہیں، سونم کپور کا زویا اختر کی 46ویں سالگرہ پر نیک خواہشات کا اظہار

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سونم کپور نے ہدایت کارہ زویا اختر کو مکمل راک سٹار قرار دیتے ہوئے انہیں 46ویں سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سونم کپور نے انسٹاگرام پر اپنی قریبی دوست و ہدایت کارہ زویا اختر کو اتوار کو 46ویں سالگرہ کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ زویا اختر آپ ایک مکمل راک سٹار ہیں، مجھے امید ہے کہ یہ سال بھی آپ کے لئے خوشیوں اور محبتوں بھرا ہو گا اور آپ کی تمام خواہشات پوری ہوں۔ سونم کپور فلم ’’اک لڑکی کو دیکھا تو ایسا لگا‘‘ میں دکھائی دیں گی۔

وقت اشاعت : 15/10/2018 - 14:10:08

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :