ہمیں تہذیب و ثقافت پہلے اپنے بچوں میں منتقل کرنا ہو گی، اے آر رحمان

پیر 15 اکتوبر 2018 14:10

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2018ء) بالی وڈ گلوکار و موسیقار اے آر رحمان نے کہا ہے کہ ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت پہلے اپنے بچوں میں منتقل کرنا ہو گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اے آر رحمان نے ایک مراٹھی فلم کے میوزک لانچ پر گفتگو کرتے ہوئے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ہمیں اپنی تہذیب و ثقافت پہلے اپنے بچوں میں منتقل کرنا ہو گی ۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہاکہ مراٹھی سینما بہت وسیع ہوتا جارہا ہے اور مراٹھی فلموں کے متعلق ایک بات جو مجھے پسند ہے کہ ان کی فلمیں بھارتی کلاسیکی موسیقی پر مبنی ہوتی ہیں اور کم بجٹ کے ساتھ ثقافتی روایات و اقدار کو خوبصورتی سے پیش کیاجانا بہت بڑی بات ہے جبکہ موسیقی اور خاص طور پر کلاسیکی موسیقی فلم کی اہمیت میں اضافہ کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرا جنون کلاسیکی موسیقی ہے تاہم وہ ہر قسم کے میوزک پر کام کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 15/10/2018 - 14:10:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :