آلوک ناتھ کی ریپ الزامات کے خلاف عدالت میں درخواست دائر
پیر 15 اکتوبر 2018 23:53
(جاری ہے)
اداکارہ کا دعوی تھا کہ آلوک ناتھ نے انہیں شوٹنگ ٹیم کے سامنے بھی ہراساں کیا، یہاں تک کہ انہوں نے ان کے کمرے، ڈریسنگ روم اور باتھ روم میں گھس کر ان کے ساتھ نازیبا حرکتیں کیں، تاہم انہیں ہر بار ٹیم کے کسی نہ کسی شخص نے بچایا۔
سندھیا مردل کے علاوہ اداکارہ دپیکا امین نے بھی ان پر جنسی طور پر ہراساں کرنے کا الزام عائد کیا تھا۔دپیکا امین کے مطابق آلوک ناتھ کے حوالے سے ہر کوئی جانتا تھا کہ وہ شراب پی کر خواتین کا استحصال کرنے کے عادی ہیں، تاہم ان کے خلاف کوئی بات نہیں کرتا تھا۔اداکارہ نے دعوی کیا آلوک ناتھ نے ان کے کمرے میں بھی زبردستی گھس کر ان کے ساتھ نازیبا حرکت کرنے کی کوشش کی، تاہم انہیں شوٹنگ ٹیم نے بچایا۔خواتین کی جانب جنسی طور پر ہراساں کیے جانے کے الزامات لگائے جانے کے بعد اب آلوک ناتھ نے عدالت میں مقدمہ دائر کردیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق آلوک ناتھ پر لکھاری، پروڈیوسر اور فلم ساز خاتون ونتا نندا کی جانب سے ریپ الزامات لگائے جانے کے بعد اداکار کی بیوی اپنے شوہر کو بچانے کے لیے سامنے آگئیں۔رپورٹ کے مطابق آلوک ناتھ کی اہلیہ اشو ناتھ نے اپنے شوہر پر ریپ کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے ممبئی کی مقامی عدالت میں درخواست دائر کردی۔آلوک ناتھ کی اہلیہ کی جانب سے دائر کی گئی درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ پولیس کو ریپ الزامات کی تحقیقات کا حکم دے۔ساتھ ہی درخواست میں ونتا نندا پر جھوٹا الزام لگانے پر ہتک عزت کا دعوی بھی دائر کیا گیا ہے۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ آلوک ناتھ اور ان کے خاندان کو پیسے نہیں چاہیے، تاہم وہ جھوٹا الزام لگانے والی ونتا نندا سے ہتک عزت کے تحت ایک روپیہ چاہتے ہیں۔علاوہ ازیں ہندوستان ٹائمز نے اپنی ایک اور رپورٹ میں بتایا کہ جہاں آلوک ناتھ نے پہلی ہی ونتا نندا کی جانب سے ریپ کے الزامات کو مسترد کیا تھا۔اب وہیں انہوں نے سائن اینڈ ٹی وی آرٹسٹ ایسوسی ایشن (سنتا)کی جانب سے موصول ہونے والے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اپنے اوپر لگے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔آلوک ناتھ کے وکیل اشوک سرگئی نے سنتا کے شوکاز نوٹس کا جواب دیتے ہوئے اداکار پر لگے تمام الزامات کو مسترد کردیا۔مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے :
Famous Showbiz Stars
Sonu Sood
Norman Reedus
Nimrah Khan
Sheheryar Munawar Siddiqui
Atif Aslam
Javeria Saud
Tom Hiddleston
Malin Akerman
Elle Fanning
Tanushree Dutta
Asad Siddiqui
George Clooney
Showbiz News In Urdu
-
معروف کلاسیکل موسیقار بڑے غلام علی خان کی برسی منائی گئی
-
انگریزی ادب کے عظیم ڈراما نویس اور شاعر شیکسپیئر کی برسی منائی گئی
-
اداکارہ پیرس ہلٹن،اپنی بیٹی لندن مارلن کو دنیا سے متعارف کرا دیا
-
میرے پسندیدہ اداکارہ ورون دھوان اورکارتک آریان ہیں،کریتی سنین
-
بیٹی اننیا کے ادیتیا کیساتھ ریلیشن پر بات کرنے سے مجھے کوئی مسئلہ نہیں، والد
-
فیصل قریشی کو ٹی وی ڈرامے ’ظلم’ کے ڈائیلاگ مہنگے پڑ گئے
-
انڈیا کی میگا سائنس فکشن فلم ’کالکی 2898AD‘ کا دھماکے دار ٹیزرجاری
-
رنویر سنگھ نے اپنی ڈیپ فیک ویڈیو کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا