ثناء سے ٹپس لینے کے بعد پہلے کی طرح سمارٹ ہو گئی ہوں ‘سعدیہ امام

شوبز کی دنیا میں بے شمار اداکارائیں اپنی فٹنس کیلئے ثناء سے رابطے میں رہتی ہیں

منگل 16 اکتوبر 2018 12:58

ثناء سے ٹپس لینے کے بعد پہلے کی طرح سمارٹ ہو گئی ہوں ‘سعدیہ امام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) اداکارہ سعدیہ امام نے کہا ہے کہ میں نے اپنی فٹنس کے لئے فلمسٹارثناء سے ٹپس لی ہیں کیونکہ وہ سمارٹنس کے حوالے سے کوئی کمپر ومائز نہیں کرتیں اور انہوںنے شروع سے ہی خو د کو فٹ رکھنے کیلئے جم جوائن کرنے کے ساتھ دیگر ایکسرسائز کرنے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے اور اسی وجہ سے وہ آج بھی شوبز کی سب فٹ اداکارہ ہیں۔

(جاری ہے)

سعدیہ امام نے بتایا کہ بچی کی پیدائش کے بعد جب میں نے محسوس کیا کہ میںموٹاپے کا شکارہو رہی ہوں تو میں نے پہلا رابطہ ثناء سے کیا جس نے مجھے بڑی مفید ٹپس دینے کیساتھ مجھے مختلف ایکسر سائز اور خوراک کے حوالے سے آگاہی دی جس پر میںنے عمل کیا اور میں پہلے کی طرح سمارٹ ہوگئی ہوں۔ انہوں نے کہا کہ شوبز کی دنیا میں بے شمار اداکارائیں اپنی فٹنس کے لئے ثناء سے رابطے میں رہتی ہیں ۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 12:58:14

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :