کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کے بعد ایک اور فلم میں پاکستانی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی

فلم کے سیکوئل ’اے بی سی ڈی 2‘ میں شردھا کپور نے ورون کے مدمقابل مرکزی کردار کیا تھا

منگل 16 اکتوبر 2018 15:45

کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کے بعد ایک اور فلم میں پاکستانی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف سلمان خان کے ساتھ فلم ’ٹائیگر زندہ ہے‘کے بعد ایک اور فلم میں پاکستانی لڑکی کے روپ میں نظر آئیں گی۔کترینہ کیف نے ریموڈی سوزا کی فلم ’اے بی سی ڈی‘ کے دوسرے سیکوئل میں کام کرنے کی حامی بھرلی ہے جس کے بعد وہ اس فلم میں نوجوان اداکار ورون دھون کے مدمقابل جلوہ گر ہوں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلم میں کترینہ پاکستانی ڈانسر لڑکی کا روپ دھاریں گی ،ْ فلم کے سیکوئل ’اے بی سی ڈی 2‘ میں شردھا کپور نے ورون کے مدمقابل مرکزی کردار کیا تھا۔بھارتی میڈیا نے پروڈیوسرز کے حوالے سے دعویٰ کیا کہ فلم کی کہانی ڈانس اور رومانس پر مبنی ہے اور یہ فلم بالی وڈ کی سب سے بڑی ڈانس فلم ہوگی۔فلم کے دوسرے سیکوئل کو بھی ریموڈی سوزا ڈائریکٹ کریں گے اور فلم کی شوٹنگ کا آغاز کترینہ کی فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے فوری بعد اگلے سال جنوری میں کیا جائے گا جبکہ فلم اگلے سال نومبر میں ہی سنیما گھروں میں پیش کی جائے گی۔یاد رہے کہ کترینہ کیف اس سے قبل ’ایک تھا ٹائیگر‘ سیریز میں پاکستانی لڑکی زویا کا کردار کرچکی ہیں۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 15:45:58

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :