پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی نومبر میں ہوگی ،ْبھارتی میڈیا

پریانکا اور نک کی شادی جودھ پور کے محل اومید بھون میں ہوگی ،ْقریبی ذرائع

منگل 16 اکتوبر 2018 15:54

پریانکا چوپڑا اور نک جونس کی شادی نومبر میں ہوگی ،ْبھارتی میڈیا
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2018ء) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا اور ان کے منگیتر و امریکی گلوکار نک جونس آئندہ ماہ نومبر میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائینگے بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ جوڑا اس وقت بھارت میں موجود ہے اور شادی کی تیاریوں میں مصروف ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق حال ہی میں دونوں نے بھارتی ریاست جودھ پور کا دورہ بھی کیا۔

قریبی ذرائع نے بتایا ہے کہ پریانکا اور نک کی شادی جودھ پور کے محل اومید بھون میں ہوگی۔دونوں نے شادی میں 200 مہمانوں کو مدعو کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس میں صرف قریبی عزیز و اقارب شامل ہوں گے۔رپورٹس کے مطابق شادی سے قبل پریانکا کا برائیڈل شاور نیویارک میں ہوگا کیونکہ اداکارہ سمیت ان کے منگیتر کے متعدد ہالی وڈ دوست نیویارک میں ہیں۔

(جاری ہے)

پریانکا کی شادی، نک جونس کے بھائی جو جونس کی شادی سے قبل متوقع ہے جو صوفی ٹرنر کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوں گے۔

حال ہی میں پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران بتایا تھا کہ وہ کتاب لکھ رہی ہیں اور جلد ہی شادی کرنے کا بھی سوچ رہی ہیں۔ واضح رہے کہ بالی وڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا نے امریکی گلوکار نک جونس سے رواں برس اگست میں منگنی کی تھی۔منگنی کی رسم ممبئی میں پریانکا کے گھر میں ہوئی تھی، جس میں قریبی عزیر و اقارب نے شرکت کی تھی، بعدازاں منگنی کا جشن بھی منعقد کیا گیاجس میں چند بالی وڈ ستارے شریک ہوئے تھے۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 15:54:29

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :