بالی وڈ اداکارہ سومی علی بھی جنسی ہراسگی کے خلاف بول اُٹھیں

مجھے 14 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ سومی علی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین منگل 16 اکتوبر 2018 17:28

بالی وڈ اداکارہ سومی علی بھی جنسی ہراسگی کے خلاف بول اُٹھیں
کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2018ء) : حال ہی میں سوشل میڈیا پر جنسی ہراسگی کے خلاف ''می ٹو'' مہم کا آغاز ہوا۔ اس مہم کے تحت سوشل میڈیا پر کئی اداکاراؤں ، گلوکاراؤں اور دیگر اہم شخصیات نے اپنی اپنی کہانیاں بیان کیں ۔ تاہم اب بالی وڈ اداکارہ اور بالی وڈ کے دبنگ خان سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ نے بھی اس مہم کو فروغ دیتے ہوئے اپنی کہانی بیان کر دی۔

سومی علی نے کہا کہ مجھے 14 سال کی عمر میں جنسی ہراسگی اور جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر سومی علی نے اپنے پیغام میں کہاکہ مجھے 5 سال کی عمر میں جنسی تشدد اور 14 سال کی عمر میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔ میں ان سب خواتین کو سیلوٹ پیش کرتی ہوں جنہوں نے اس معاملے پر آواز اُٹھائی یا جو اس معاملے پر آواز اُٹھانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

(جاری ہے)

میں جانتی ہوں کہ اس سب کے بارے میں بات کرنا بہت مشکل ہے کیونکہ میں خود ان حالات سے گزری ہوئی ہوں اور اسی لیے مجھے بھی اس بارے میں بات کرنے میں کئی سال لگے۔


سومی علی نے اس سے قبل 2015ء میں جنسی تشدد سے متعلق بات کرتے ہوئے سلمان خان کی جانب سے تشدد کی تردید کی تھی۔

سومی علی نے بتایا تھا کہ پہلی مرتبہ شراب پینے میں مجھے دقت کا سامنا تھا جس پر سلمان خان غصہ ہوگئے اور انہوں نے ساری شراب میز پر گرا دی۔ سومی علی اور سلمان خان کے بارے میں افواہیں تھیں کہ سلمان خان سومی علی کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں، لیکن سومی علی نے اس بات کی تردید کی۔یاد رہے کہ سومی علی نے 1990ء کی دہائی میں فلم انڈسٹری میں قدم رکھا، جس کے بعد وہ کچھ سال فلم انڈسٹری سے علیحدگی اختیار کر کے فلوریڈا چلی گئیں جہاں انہوں نے No More Tears کے نام سے اپنی ایک این جی او کی بنیاد رکھی۔
وقت اشاعت : 16/10/2018 - 17:28:19

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :