سارو مینی ہالی وڈ فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گی

بدھ 17 اکتوبر 2018 11:49

سارو مینی ہالی وڈ فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گی
ممبئی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ گلوکارہ سارو مینی ہالی وڈ فلم ’’5 ویڈنگز‘‘ سے اداکاری کی دنیا میں قدم رکھیں گی۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق فلم میں اپنے کردار کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ وہ اکثر اپنی دوستوں کی شادی میں گانے گاتی تھیں اور پنجابی فوک گانوں کی دھنوں اور بول میں تبدیلی کر کے گانے کے حوالے سے کافی مقبول تھی اور فلم میں میرا یہی کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم کا پروموشنل گانا ’’لونگ گواچا‘‘ پنجابی فوک موسیقی پر مبنی ہے۔ فلم میں اداکار راج کمار رائو اور نرگس فخری مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 11:49:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :