یہ وقت ہراسگی کے خلاف آواز اٹھانے، ایکشن لینے اور انصاف فراہم کرنے کا ہے، سشمیتا سین

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:45

یہ وقت ہراسگی کے خلاف آواز اٹھانے، ایکشن لینے اور انصاف فراہم کرنے کا ہے، سشمیتا سین
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ سشمیتا سین نے کہا ہے کہ یہ وقت ہراسگی کے خلاف آواز اٹھانے، ایکشن لینے اور انصاف فراہم کرنے کا ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ سشمیتا سین نے ایک فیشن شو میں جنسی ہراسگی کے خلاف گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انہیں اس بات پر حیرانگی نہیں ہے کہ ہراساں کرنا طویل عرصے سے فلم انڈسٹری کا حصہ ہیں اور ایسا بھی نہیں کہ لوگوں کو دنیا میں ایسی چیزیں ہونے کے حوالے سے آگاہی نہیں ہے یہ وقت ہراسگی کے خلاف آواز اٹھانے، ایکشن لینے اور انصاف فراہم کرنے کا ہے لیکن حیرانگی کی بات یہ ہے کہ اس متعلق کچھ بھی نہیں کیا جارہا، انہیں ان سب لوگوں پر فخر ہے جو می ٹو تحریک کا حصہ ہیں اور بطور خاتون انہیں می ٹو تحریک کا حصہ ہونے پر فخر ہے۔

انہوں نے کہا کہ جنسی فرق خواتین کو تنہا نہیں کرتا۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 13:45:55

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :