اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے دل کی دھڑکن سنتا ہوں، شاہ رخ خان

بدھ 17 اکتوبر 2018 13:51

اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے دل کی دھڑکن سنتا ہوں، شاہ رخ خان
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ انہیںکبھی سکرپٹس کی سمجھ نہیں آتی لیکن وہ اپنے ساتھ کام کرنے والے لوگوں کے دل کی سنتے ہیں۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ کی ریلیز کو 20سال مکمل ہونے پر ایک تقریب میں خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ وہ آج تک کسی بھی فلم کے سکرپٹ کو نہیں سمجھ پائے لیکن وہ جن لوگوں کے ساتھ کام کرتے ہیں ان کے دلوں کی دھڑکنوں کو سنتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ جب ہدایتکار کرن جوہر نے انہیں فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے ‘‘ کا سکرپٹ پڑھ کر سنایا تو اس وقت وہ فلم ’’چاہت‘‘ کی عکسبندی میں مصروف تھے اور جب انہوں نے پہلی بار فلم کا سکرپٹ پڑھا تو وہ مجھے بے کار لگا تھا۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 13:51:39

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :