کاجول کا اجے دیوگن سے شادی پر والدین کی مخالفت کی وجہ کا انکشاف

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:44

کاجول کا اجے دیوگن سے شادی پر والدین کی مخالفت کی وجہ کا انکشاف
ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی پر والدین کی مخالفت کی وجہ بتا دی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ کاجول نے اجے دیوگن سے شادی کے لئے والدین کی مخالفت کی وجہ کا انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ہم دونوں کی فیملیز میں سے کوئی بھی نہیں چاہتا تھاکہ ہم شادی کریں اور جب میں نے اپنے والد کو اجے دیوگن سے شادی کے متعلق بتایا تو انہوں نے ایک ہفتے تک مجھ سے بات نہیں کی تھی،والد مجھ سے پوچھتے کہ تم شادی کیوں کرنا چاہتی ہو، تم ابھی بہت چھوٹی ہو اور تمھارا کیریئر بھی اچھا جا رہا ہے لیکن مجھے شادی کرنا تھی اور یہی نہیں ہم دونوں ایک دوسرے سے بہت مختلف ہیں جس پر بہت سے لوگوں کو تحفظات تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ میرے، شاہ رخ خان اور رانی مکرجی کے لئے ناممکن ہے کہ فلم ’’کچھ کچھ ہوتا ہے‘‘ جیسا جادوئی سحر دوبارہ دکھا سکیں۔
وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:44:06

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :