کپل شرما فلم’’سن آف منجیت سنگھ‘‘ کی تشہیر کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے

بدھ 17 اکتوبر 2018 14:46

ممبئی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 اکتوبر2018ء) بالی وڈ کامیڈی اداکار کپل شرمااپنی نئی پروڈکشن پنجابی فلم’’سن آف منجیت سنگھ‘‘ کی تشہیر کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے اور جلد ہی کامیڈی شو ’’دا کپل شرما شو‘‘ کے نئے سیزن کی عکسبندی شروع کریں گے ۔

(جاری ہے)

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق کپل شرما نے ٹویٹر پر اپنے ساتھی اداکاروں کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ وہ ڈیڑھ ماہ کے بعد ممبئی واپس پہنچ گئے ہیں اور اب اپنے شو ’’دا کپل شرما شو‘‘ کے نئے سیزن کے ساتھ لوگوں کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے کا وقت ہے جس پر جلد ہی کام شروع کیا جائے گا۔ کپل شرما کی پہلی پنجابی پروڈکشن فلم ’’سن آف منجیت سنگھ‘‘ 12اکتوبر کو ریلیزکی گئی۔

وقت اشاعت : 17/10/2018 - 14:46:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :