ْ شرمین عبید پہلی پاکستانی بن گئیں جنہیں ’’دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا

نیویارک کی ایک تنظیم’ ’دی تالبرگ فاونڈیشن‘‘ نے شرمین عبید چنائے کو اس ایوارڈ سے نوازا

جمعرات 18 اکتوبر 2018 11:42

ْ شرمین عبید پہلی پاکستانی بن گئیں جنہیں ’’دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ‘‘ ایوارڈ سے نوازا گیا
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اکتوبر2018ء) آسکرایوارڈ یافتہ فلم میکرشرمین عبید چنائے نے ’ دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ‘ ایوارڈ جیت لیا۔

(جاری ہے)

دو بارآسکرایوارڈ اپنے نام کرنے والی فلم ساز، صحافی اور سرگرم سماجی کارکن شرمین عبید چنائے کو نیویارک کی ایک تنظیم ’دی تالبرگ فاونڈیشن‘ نے اپنے بہت ہی اہم اعزاز ’ دی ایلیسن گلوبل لیڈرشپ ‘ سے نوازا ہے جس کے بعد شرمین عبید پہلی پاکستانی بن گئیں جنہیں اس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

اس موقع پرشرمین عبید چنائے کا کہنا تھا کہ میں خوش قسمت ہوں کہ مجھے ’ایلیسن گلوبل لیڈرشپ‘ اعزاز سے نوازاگیا حالانکہ سچ بولنے پردنیا بھر میں موجود ساتھیوں کو قید اور قتل کیا جا رہا ہے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے تالبرگ فاونڈیشن کے چیئرمین ایلن اسٹوگا نے کہا کہ یہ رہنما دنیا میں ان چیزوں کو کم کرنے کے لیے مشترکہ عزم کے ساتھ بہت مختلف مقاصد کے لیے کام کرتے ہیں۔
وقت اشاعت : 18/10/2018 - 11:42:57

Rlated Stars :

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :